Wednesday, April 02, 2025
 

امیتابھ بچن کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل کس نے کی؟ جانیے

 



بالی ووڈ کے نامور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلمی خدمات کے اعزاز میں راجیہ سبھا کی ایک ممبر نے ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ اپیل کوئی نہیں بلکہ خود ان کی اہلیہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن نے کی، انہوں نے راجیہ سبھا سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے شوہر بھارت کے سینیئر اداکار امیتابھ بچن کی کلاسک فلموں "دیوار" اور "شعلے" کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔ مزید پڑھیں: جب سنیل دت نے امیتابھ بچن کی آواز کو ’پہاڑی کوّے جیسی‘ قرار دیا تھا جیا بچن نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ "دیوار" اور "شعلے" نہ صرف بھارتی سنیما کی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں بلکہ ان دونوں فلموں نے بالی ووڈ کی شناخت اور ارتقاء میں سنگ میل کی حیثیت اختیار کی ہے۔ دونوں فلمیں 1975 میں ریلیز ہوئیں، اور امیتابھ بچن نے ان فلموں میں اپنے منفرد کرداروں کے ذریعے "بگ بی" کے طور پر شہرت حاصل کی۔ مزید پڑھیں: امیتابھ بچن اور ریکھا کے درمیان تعلقات؛ ساتھی اداکار نے راز فاش کردیا "شعلے" میں ان کے کردار میں وہ تمام عناصر موجود تھے جو ایک کلاسیک ہندی فلم میں ہونے چاہئیں، جبکہ "دیوار" میں ان کا کردار "اینگری ینگ مین" کے طور پر بالی ووڈ میں ان کی شناخت کا آغاز تھا۔ جیا بچن کی اس اپیل کا مقصد نہ صرف سنیما کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے بلکہ امیتابھ بچن کی بے شمار خدمات اور ان کے کردار کو سراہنے کا ایک طریقہ بھی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل