Wednesday, April 02, 2025
 

ملاقات کے دوران عمران خان اور بشری بی بی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے، رہنما پی ٹی آئی

 



پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نادیہ خٹک نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے اور وہ دونوں بلکل ٹھیک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ختم ہوگئی، اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک اور مبشر اعوان ملاقات کرکے واپس آگئے۔ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کانفرنس روم میں اکھٹے بیٹھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملاقات کی بانی پی ٹی آئی نے ٹراوزر شرٹ پہن رکھی تھی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے۔ نادیہ خٹک نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بلکل ٹھیک تھے،  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل