Wednesday, April 02, 2025
 

عید پر جاوید اختر کے خاندان کی خاندانی تصویر وائرل

 



فلمساز زویا اختر نے عید 2025 کے موقع پر اپنے اہلخانہ کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ تصویر میں جاوید اختر، شبانہ اعظمی، فرحان اختر، ہنی ایرانی اور شیبانی ڈانڈیکر شامل ہیں۔ زویا اختر نے تصویر کے ساتھ "عید مبارک" لکھا جس پر شنکر مہادیون سمیت کئی مشہور شخصیات نے مبارکباد دی۔   فرحان اختر نے بھی اپنی اہلیہ شبانی ڈانڈیکر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں روایتی لباس میں نظر آئے۔ فرحان نے لکھا، "ہم سب ایک ہی چاند کے نیچے خواب دیکھتے ہیں، عید مبارک۔"           View this post on Instagram                       A post shared by Zoya Akhtar (@zoieakhtar) زویا اختر اپنی فلم "جی لے ذرا" پر کام کر رہی ہیں، جس میں پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ شامل ہیں، جبکہ فرحان اختر "ڈان 3" کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس میں رنویر سنگھ اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل