Saturday, April 05, 2025
 

نکاح نامہ اصلاحات پر مبنی شارٹ فلم ’بول اُٹھو‘ کی نمائش کیلئے پیش

 



نکاح نامے سے متعلق اصلاحات پر مبنی شارٹ فلم ’بول اُٹھو‘ کی خصوصی اسکریننگ کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق خصوصی اسکریننگ تقریب پشاور پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں سابق صوبائی محتسب رخشندہ ناز، وکلا، طلبا، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ فلم میں خیبرپختونخوا میں نکاح خوانی سے جڑے متعدد مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے، جن میں غیر رجسٹرڈ اور غیر مستند نکاح خواں کا مسئلہ نمایاں ہے۔ اس شارٹ فلم کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں یکساں نکاح نامہ جاری کیا جائے تاکہ قانونی اور سماجی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔ فلم میں نکاح سے قبل ایچ آئی وی اور تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے، نکاح خواں کی تربیت کو لازم بنانے، اور خواتین کو نکاح نامہ پڑھنے، سمجھنے اور خود پُر کرنے کا حق دینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ نکاح نامہ تحریک کے تحت بنائی گئی اس مختصر فلم ’بول اُٹھو‘کا مقصد نکاح کے عمل کو زیادہ باخبر، بااختیار اور محفوظ بنانا ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل