Sunday, April 06, 2025
 

اوکاڑہ: مہندی کے فنکشن کے لیے آنے والی اسٹیج ڈانسر جنسی زیادتی کے بعد قتل

 



  پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں اسٹیج ڈانسر چندہ علی جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ تھانہ گوگیرا کی حدود 34 جیڑی سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی، معاملہ کا  ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے واقعہ کا نوٹس لیا۔ قتل ہونے والی لڑکی کا نام چندہ علی سٹیج ڈانسر تھی جو کہ کل عارف والا سے مہندی کا فنکشن کرنے اوکاڑا آئی تھی۔ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد رات گئے نامعلوم ملزمان لاش کو قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوئے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہماری لڑکی کو لڑکی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے جب کہ حکام نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ ترجمان پولیس عرفان سندھو اوکاڑہ اطلاع پر تھانہ گوگیرہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کی اسپتال اوکاڑا منتقل کر دیا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہے، ڈی پی او اوکاڑہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایت جاری کردی ہے۔ لاش کی شناخت نہ ہونے پر پہلے ہی پولیس کی مدعیت میں ایف ائی آر درج کی جا چکی ہے، پولیس ایپ کی مدد سے خاتون کی شناخت کی گئی، قتل کی گئی خاتون کا تعلق ضلع پاک پتن سے ہے۔.  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل