Monday, April 07, 2025
 

افغان فینز کی پاکستانی کھلاڑیوں و شائقین پر حملے کی کہانیاں

 



پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان میچ میں افغان فینز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر نامناسب الفاظ کے چناؤ نے جینٹل مین گیم کو میدان جنگ بنادیا۔ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کی، تاہم میچ کے دوران افغان فینز نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز کے بارے نازیبا الفاظ ادا کیے تھے جس پر خوشدل شاہ ناراض ہوئے انہیں منع کیا۔ پاکستان مخالف آوازیں کَسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے افغان شائقین کو روکا تو انہوں نے آل راؤنڈر کو نامناسب جملے ادا کیے اور یوں بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ مزید پڑھیں: تیسرا ون ڈے؛ خوشدل شاہ فینز کے طنز پر بھڑک اُٹھے، تصاویر و ویڈیو وائرل بعدازاں پاکستانی ٹیم کی شکایت پر 2 غیر ملکی شائقین کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا تاہم اسوقت تک سیکیورٹی اہلکار اور ٹیم کے کھلاڑیوں نے خوشدل کو لڑنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن معاملہ ہاتھ سے نکل گیا۔ مزید پڑھیں: خوشدل شاہ نے شائقین پر کیوں حملہ کیا، وجہ سامنے آگئی؟ یہ پہلا موقع نہیں کہ افغان فینز نے ایسی حرکت کی ہو، اس سے قبل چیمپئینز ٹرافی کے دوران نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کی کرسیاں توڑ دی تھیں، شارجہ میں 2022 ایشیاکپ کے دوران پاکستانی فینز پر حملہ کیا تھا اور نازیبا جملے کسے تھے جس کے بعد افغان فینز پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر پاکستان کو کلین سوئپ کردیا اسی طرح میدان میں 2022 ایشیاکپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے لڑائی بھی ہوئی اور پھر نسیم شاہ کے آخری اوور میں میچ جتوانے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ مزید پڑھیں: امام کے چہرے پر گیند لگنے کا واقعہ؛ انجری سے متعلق اَپ ڈیٹ آگئی 2019 ورلڈکپ کے دوران پاکستان سے شکست کے بعد افغان شائقین کرکٹ نے پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل