Loading
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مضر کولیسٹرول کی کم سطح ڈیمینشیا اور الزائمرز کے مرض کے خطرات میں کمی واقع کر سکتی ہے۔ جرنل آف نیورولوجی، نیوروسرجری اینڈ سائیکیاٹری میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ افراد جن میں لِپوپروٹین کولیسٹرول کی سطح 70 mg/dl سے کم ہوتی ہے ان میں 130 mg/dl سے زیادہ مقدار والے افراد کے مقابلے میں ڈیمینشیا کے خطرات 26 فی صد اور الزائمرز کے خطرات 28 فی صد کم ہوتے ہیں۔ تحقیق میں کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے لی جانے والی ادویات یعنی اسٹیٹِنز کو بھی ان دماغی بیماریوں کے خلاف اضافی تحفظ کے طور پر دیکھا گیا۔ تحقیق کے سربراہ اور سول کی ہیلائم یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج ڈیمینشیا سے بچاؤ کے لیے مخصوص ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار کو قابومیں رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ ابتدائی مطالعات سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ اسٹیٹن کے استعمال کے ذریعے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرنے سے کچھ دماغی مسائل ہوسکتے ہیں لیکن بعد کے اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ کم ایل ڈی ایل ڈیمنشیا کے خطرے میں اضافہ نہیں کرتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل