Loading
ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسی۔ کشتی میں 80 کے قریب مسافر موجود ہیں، کشتی کو پھنسے تین گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں۔ 4 سال قبل بھی اسی مقام پر کشتی حادثے میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں جب کہ مرنے والوں کی لاشیں بھی تاحال نہیں ملیں۔ رپورٹ کے مطابق کشتی میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے قیمتی جانون کے ضیاع کا اندیشہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل