Loading
مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نشے کی خاطر ساتھی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایک روز قبل قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں ساتھیوں کے مل کر حسنین نامی شہری کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کو مصری شاہ پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزم محمد علی عرف لالہ ہزارہ کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ قتل کی سنگین واردات کے مرکزی ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرنے پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل