Loading
شہر قائد کے علاقے لانڈھی معین آباد میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ منصور ولد پیر محمد شاہ کے نام سے کرلی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منصور کی ٹانگ پر گولی لگی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گیا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ افسوسناک واقعہ ابتدائی طور پر جھگڑے کے دوران پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل