Loading
ایک اور بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا جہاں صلاحیتوں سے زیادہ کسی بڑے خاندان کی اولاد ہونا اہم ہے۔ بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوشرت بھروچا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شکوہ کا ہے کہ بالی ووڈ میں ہمیں سب سے زیادہ سامنا جس مسئلے سے ہوتا ہے وہ نیپوٹزم ہے۔ اداکارہ نوشرت بھروچا نے کہا کہ اپنے بل بولتے پر بالی ووڈ میں آنے والوں کو اسٹار کڈز سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ نوشرت بھروچا نے مزید کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ فلموں میں زیادہ مواقع ان اداکار فیملی کے بچوں کو ہی میسر ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اس لیے نو وارد فنکار جن کا آگے پیچھے کوئی نہیں ہوتا انھیں کردار کے حصول اور فلمیں لینے کے لیے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ نوشرت بھروچا نے کہا کہ یہ بات بھی درست ہے کہ اسٹارز کڈز پر بھی کافی دباؤ ہوتا ہے ان سے لوگوں کو بہت زیادہ توقعات ہوتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ اصل چیز ٹیلنٹ ہے۔ اگر آپ میں صلاحیت ہے تب ہی آگے بڑھ سکتے ہیں ورنہ ایک آدھ چانس ملنے کے بعد آپ خود ایکسپوز ہوکر الگ ہوجاؤ گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل