Loading
لاہور کے علاقے کاہنہ میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے گینگ ریپ کے تین ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان نے بچے عیان کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ بچے کو ملزم چوکیدار نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور بدفعلی کے دوران ویڈیو بھی بنائی۔ ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں چوکیدار ساجد،شاہ زیب اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف بچے کے نانا محمد عظیم کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بچوں کو ہراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل