Loading
تحصیل رستم میں زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو ایمبولینسز میں مردان روانہ کر دیا گیا، جن میں تین مرد، تین خواتین اور بچہ شامل ہے۔ گندم کی زہریلی گولی آٹے میں شامل ہونے سے ناشتے کے دوران واقعہ پیش آیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں تین کی حالت غیر بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ افراد میں عبدالشاہد، عبدالقدیر، قیصر علی، ثمرین، زینب، صداقت اور رنڑا شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل