Loading
سندھ حکومت کے تحت جمعہ کو سکھر میں خواجہ سراؤں کے درمیان کرکٹ، میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوگا۔ صوبائی حکومت کے محکمہ کھیل کے زیر اہتمام ہونے والے ان مقابلوں میں سکھر اور خیرپور ڈویژن کے 35 خواجہ سرا ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سیکریٹری اسپورٹس عبد العلیم لاشاری کے مطابق میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں خواجہ سرا صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی کرکٹ ٹیمیں شام 7 بجے فلڈ لائٹ کرکٹ میچ میں مد مقابل ہوں گی۔ اگلے روز ہفتے کو خواجہ سراؤں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوگا، جس کیلئے سوٹ اور یومیہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل