Thursday, April 17, 2025
 

رندیب ہودا نے فلم ’رنگ دے بسنتی‘ میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

 



بالی ووڈ کے معروف اداکار رندیپ ہودا نے مشہور فلم ’رنگ دے بسنتی‘ میں کام کرنے سے انکار کرنے کا انکشاف کیا ہے۔  اداکار رندیپ ہودا نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں 2006 کی سپر ہٹ فلم رنگ دے بسنتی میں بھگت سنگھ کا کردار آفر ہوا تھا، جو بعد میں اداکار سدھارتھ نے نبھایا۔ اداکار نے بتایا کہ انہیں اس کردار کی پیشکش فلم کے ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا نے کی تھی، تاہم رندیپ نے اس وقت فلمساز رام گوپال ورما کی فلم کے لیے اس کردار کو ٹھکرا دیا۔         View this post on Instagram                       A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis) رندیپ ہودا نے اعتراف کیا کہ اگر وہ ’رنگ دے بسنتی‘ میں کام کرلیتے تو ان کا فلمی کیریئر ایک الگ سطح پر ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ راکیش مہرا اکثر ان کے پاس آتے اور فلم میں کام کرنے کے لیے کہتے تھے مگر انہوں نے رام گوپال ورما کی فلم میں مرکزی کردار دینے کا وعدہ کیا تھا، اور جب انہوں نے کہا کہ رنگ دے بسنتی میں عامر خان کے پیچھے کھڑے ہونا پڑے گا، تو انہوں نے انکار کردیا۔  رندیپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم ’راک آن‘ بھی اسی وجہ سے چھوڑ دی تھی کیونکہ وہ کسی اداکار کے پیچھے کھڑے رہ کر نہیں بلکہ مرکزی کردار ادا کرنا چاہتے تھے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل