Loading
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبوں کو پانی کی تقسیم سے متعلق ارسا اتھارٹی کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت ہوا۔ ترجمان ارسا کے مطابق اجلاس میں صوبوں کو پانی کی تقسیم کا جائزہ لیا گیا جبکہ صوبہ پنجاب اور صوبہ سندہ کے خطوط کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ارسا اتھارٹی نے پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے تمام فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ صوبوں کو پانی کی تقسیم سے متعلق تمام فیصلوں پر ارسا اتھارٹی متفق ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل