Saturday, April 19, 2025
 

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

 



انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔ کویت کی جانب سے پاکستان کے لیے موخر ادائیگیوں پر 2سال کے لیے تیل کی درآمدات میں توسیع دینے، عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی معاشی استحکام کا اعتراف کرتے ہوئے 6 سالہ وقفے کے بعد غیرملکی کرنسی کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ اور آؤٹ لک کو مستحکم قرار دینے سے پاکستان کو درپیش ایکسٹرنل فنانشل گیپ مشکلات کم ہونے کی توقعات پر انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔  سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مارچ میں 4ارب 10کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے کے بعد آنے والے مہینوں میں ترسیلات مزید بڑھنے کی امیدوں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 36پیسے کی کمی سے 280روپے 20پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن اس دوران درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 46پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282روپے 09پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل