Loading
پنجاب پولیس نے راجن پور میں کچےکے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ کاررائیاں کی اور دعویٰ کیا کہ اہم علاقہ واگزار کروایا گیا ہے اور اس دوران 5 ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا جبکہ دو مارے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے راجن پور میں کچہ کریمنلز کے خلاف پکا ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور بھرپور پیش قدمی سے کچہ جمال کا علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کروا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ عمرانی گینگ کے 5 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، جن میں علی شیر، ولی محمد، حبیب الرحمان، عبد الغفور اور عثمان عمرانی شامل۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور راجن پور پولیس نے کچہ جمال میں ڈاکوؤں کے تمام ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوئے اور اس موقع پر ایک مغوی بھی بازیاب کرایا گیا۔ کارروائی کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے صبح سویرے کچہ جمال میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور نے آپریشن کی قیادت کی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز کے خلاف شان دار کامیابی پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل