Saturday, April 19, 2025
 

لبنان نے اسرائیلی اداکارہ کو کاسٹ پر کرنے پر ڈزنی کی فلم ’Snow White‘ پر پابندی عائد کردی

 



لبنان نے ڈزنی کی نئی لائیو ایکشن فلم ’Snow White‘ کو سینما گھروں میں دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پابندی کی وجہ فلم میں اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ کی کاسٹنگ بتائی گئی ہے، جو اس فلم میں ’ایول کوئین‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ فیصلہ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجّار کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جو ملک کے فلم اور میڈیا مانیٹرنگ بورڈ کی سفارشات کے بعد سامنے آیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس اقدام کا تعلق حالیہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے ہے جو کہ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، جن میں عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by India Today (@indiatoday) یہ اقدام لبنان کی موجودہ سیاسی اور عسکری صورتحال کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ لبنان ماضی میں بھی اسرائیلی پس منظر رکھنے والے فنکاروں یا مواد پر پابندیاں عائد کرتا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل