Loading
نیشنل ہائی وے پر بے احتیاطی سے گاڑی چلانے کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی۔ ڈکی بھائی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں جسٹس شہباز رضوی نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پانچ مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم پانچ مئی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہو۔ واضح رہے کہ ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ اسٹیرنگ پر ٹانگ اور پاؤں رکھ کر گاڑی چلا رہا تھا، موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈکی بھائی کے خلاف موٹروے پولیس نے تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کرایا ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ ملزم 200 کلو میٹر سے زائد کی اسپیڈ سے گاڑی چلا رہا تھا۔ ڈکی بھائی کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 279 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس قانون کا بلا تفریق نفاذ کرتی ہے، سوشل میڈیا پر اس طرح کی ویڈیوز کے حادثات کا سبب بن سکتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل