Loading
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی فوج کو فری ہینڈ دے دیا ہے لیکن شہباز شریف نے تاحال پاک فوج کو فری ہینڈ نہیں دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم پرامن اور ذمہ دار قوم ہیں، جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر کسی نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف آج بھی وہی ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم پر حملہ ہوا تو جان بھی حاضر ہے۔ علی ظفر نے کہا کہ حکومت نے اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی کی آواز شامل نہیں کی جبکہ انڈیا میں کانگریس کی درخواست پر مشترکہ اجلاس بلایا گیا۔ اپوزیشن نے یکجہتی کا پیغام دیا لیکن حکومت ابھی سیاست کھیل رہی ہے، مریم نواز کی تقریر میں بھارت کا ذکر تک نہیں تھا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مودی کی انتہا پسند حکومت سے ہمارا مقابلہ ہے، بھارتی عوام دشمن نہیں، ہمسائیگی کے حق میں ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل