Wednesday, April 30, 2025
 

دلیپ کمار نے مدھوبالا سے شادی کیوں نہیں کی تھی؟ اداکارہ ممتاز نے حققیت بتادی

 



ماضی کی مقبول ترین ہیروئن ممتاز نے ایک انٹرویو میں اپنے ساتھی اداکاروں کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے اور کئی رازوں سے پردہ اُٹھایا ہے۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور خوبصورت حسینہ مادھو بالا کے درمیان محبت کے چرچے برسوں سے زبان زد عام رہے ہیں۔ ماضی میں مدھوبالا کی بہن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر بی آر چوپڑا کے خلاف دائر کردہ مقدمہ نہ ہوتا تو شاید دلیپ کمار اور مادھوبالا کی شادی ہو جاتی۔ تاہم اداکارہ ممتاز نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مدھو بالا نے اس حوالے سے انھیں خود ایسی بات بتائی تھی جو کم ہی لوگوں کو معلوم ہے۔ سینئر اداکارہ ممتاز نے کہا کہ دلیپ کمار نے مدھوبالا سے رشتہ اس لیے ختم کیا کیونکہ وہ دل کی بیماری کی وجہ سے کسی بچے کو جنم نہیں دے سکتی تھیں۔ اداکارہ ممتاز نے مزید کہا کہ مدھو بالا اگر ماں بننے کی کوشش کرتیں تو ان کی جان جا سکتی تھی اور یہ بات دلیپ کمار کو بھی معلوم تھی۔ اس لیے مدھو بالا کے ساتھ رشتہ توڑ دیا تھا۔ دلیپ کمار اور مدھوبالا کی جوڑی نے "مغلِ اعظم" جیسی شہرۂ آفاق فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اور ان کی کیمسٹری آج بھی یادگار مانی جاتی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل