Loading
نئی دہلی: بھارتی سکھ شہری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں ریٹائرڈ میجر گورو آریا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی فوجی "اصلیت" سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ سکھ نوجوان نے کہا کہ "اگر پنجاب کی صرف دو بٹالین کو گجرات بارڈر پر کھڑا کر دیا جائے تو میجر گورو آریا جیسے لوگ اپنی دھوتی چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی بھارت کے بارڈر پر لڑائی ہوئی، وہاں ہمیشہ سکھ فوجی ہی پیش پیش رہے جبکہ میجر گورو آریا جیسے افسران صابن کھا کر بیماری کے بہانے بناتے تھے تاکہ لڑائی سے بچا جا سکے۔ سکھ شہری نے دہلی اور گجرات کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں کبھی جنگ نہیں ہوئی اور اگر کبھی حالات خراب ہوں تو "یہ لوگ اپنی دھوتی چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں"۔ دفاعی ماہرین نے سکھ شہری کی باتوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "گورو آریا کی اصل حقیقت بھارت کے اندر سے ہی سامنے آنا مودی حکومت کے بیانیے کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔"
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل