Loading
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خواجہ کی عدالت کے روبرو اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم ساحر حسن اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے ساحر حسن کی ضمانت کا سندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ پیش کیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ ملزم کیخلاف 500 گرام ویڈ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے جو ایس آئی یو کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 2 مئی کو سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کرلی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل