Friday, June 06, 2025
 

پاکستان کی کامیابی کے بعد انڈونیشیا کا چین سے J-10 طیاروں کی خریداری پر غور

 



جکارتہ / بیجنگ: پاکستان کی جانب سے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ J-10C لڑاکا طیاروں کے ذریعے بھارتی جنگی طیارے مار گرانے کے بعد انڈونیشیا نے بھی چین سے یہ طیارے خریدنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان کا کہنا ہے کہ ہم چین سے J-10 طیاروں کی خریداری کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں، اور اس حوالے سے پاکستان کے تجربے کو مدنظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چین نے ہمیں صرف J-10 طیارے ہی نہیں بلکہ بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر دفاعی سازوسامان بھی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ نائب وزیر دفاع کے مطابق انڈونیشیا امریکی F-15 اور فرانسیسی رافیل طیاروں کی خریداری کے آپشنز پر بھی غور کر رہا ہے۔ انڈونیشیا پہلے ہی 2022 میں 8.1 ارب ڈالر کے 42 رافیل طیارے خرید چکا ہے، جن میں سے 6 اگلے سال فراہم کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے چینی J-10C طیاروں کے ذریعے بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے، جن میں 3 جدید رافیل بھی شامل تھے، مار گرائے تھے، جس نے عالمی دفاعی ماہرین کو حیران کر دیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل