Loading
وزیرِاعظم شہباز شریف نے ولی عہد محمد بن سلمان کے ظہرانے میں شرکت کی، ولی عہد نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق سعودیہ عرب کے دورے پر موجود وزیرِاعظم شہباز شریف نے شاہی دیوان میں ولی عہد و وزیرِاعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دئیے گئے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔ ولی عہد سعودی عرب نے وزیرِاعظم کا خصوصی استقبال کیا اور خود گاڑی چلا کر وزیرِ اعظم کو ظہرانے میں شرکت لے کرگئے۔ یہ پڑھیں : وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی ظہرانے میں سعودی ولی عہد نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ ظہرانے میں مشرق وسطی کے اہم رہنماؤں سمیت سعودی کابینہ کے ارکان اور اعلی سعودی سول و عسکری قیادت شریک تھے۔ واضح رہے کہ وزیرِاعظم کا سعودی ولی عہد کی جانب سے شاندار استقبال اور ظہرانے میں بطور مہمان خاص شرکت، پاکستان و سعودی عرب کے دیرنہ برادرانہ تعلقات اور وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا مظہر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل