Loading
پاکستانی میڈیم پیسر محمد عباس کے انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر سے معاہدے میں توسیع ہوگئی ہے۔ وہ اب جون اور جولائی میں کاؤنٹی کے 2،2 میچز کے لیے دستیاب ہوں گے، اگر کوئی انٹرنیشنل کمٹمنٹ نہ ہوئی تو عباس ستمبر تک انگلینڈ میں تمام میچز کھیلیں گے۔ انھوں نے ناٹنگھم شائر کی طرف سے پہلے سیزن کے3 میچز میں 16 وکٹیں لی ہیں۔ مزید پڑھیں: محمد عباس نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں واپسی کی آس لگالی پہلے ان کا مئی اور ستمبر میں 3،3 میچز کا معاہدہ تھا،اب جون اور جولائی میں 2،2 میچز مزید کھیلیں گے، میڈیم پیسر محمد عباس عید کے فوری بعد دوبارہ انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل