Loading
دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے شادی کے اخراجات کے لیے والدہ سے قرض لینے کا انکشاف کر دیا۔ ڈونلڈسن المعروف "مسٹر بیسٹ" نے حال ہی میں اپنی مالی صورتحال سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ امیر ترین ہونے کے باوجود ان کے پاس ذاتی طور پر بہت کم رقم موجود ہے کیونکہ وہ اپنی آمدنی کا بیشتر حصہ دوبارہ اپنے یوٹیوب کنٹینٹ میں سرمایہ کاری کیلئے لگا دیتے ہیں۔ مسٹر بیسٹ نے کہا کہ ان کی کمپنیوں کی مجموعی مالیت تو اربوں ڈالر تک پہنچ چکی ہے، تاہم ذاتی بینک اکاؤنٹ میں رقم کی کمی کی وجہ سے انہیں اپنی شادی کے اخراجات کے لیے والدہ سے رقم ادھار لینا پڑے گا۔ ان کے مطابق وہ صرف کاغذوں پر اربوں کے مالک ہیں۔ یاد رہے کہ مسٹر بیسٹ دنیا کے امیر ترین یوٹیوبر ہیں جن کو ان کے انعامی مقابلوں، سماجی فلاحی منصوبوں اور ریئلٹی شو سیریز "Beast Games" کے باعث دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر بیسٹ کی 2024 میں ان کی گرل فرینڈ جنوبی افریقی کانٹینٹ کریئٹر تھییا بوئسن کے ساتھ منگنی ہوئی اور اب دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں جس کا ان کے مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل