Loading
انقرہ: ترکیہ میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران 14 ہزار 372 افراد زخمی ہو گئے۔ زیادہ تر افراد چھریوں یا جانوروں سے لگنے والی چوٹوں کا شکار ہوئے۔ ترکیہ کے وزیر صحت نے میڈیا کو بتایا کہ صرف انقرہ میں 1,049، استنبول میں 753، اور کونیا میں 655 افراد زخمی ہو کر اسپتال پہنچے۔ وزیر صحت نے عوام پر زور دیا کہ وہ قربانی کے لیے ماہر اور پیشہ ور قصائیوں کی خدمات حاصل کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ترکیہ میں عید کے موقع پر اسی طرح کے واقعات میں تقریباً 16 ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل