Loading
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے جوانہ بنگلہ کے بازار میں سکیورٹی گارڈ کی مبینہ غفلت سے اچانک گولی چل گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے کہا کہ گولی لگنے سے ایک بھائی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا، دونوں بھائی عید کی شاپنگ کرنے بازار آئے تھے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل