Saturday, June 07, 2025
 

اُزبکستان اور اُردن نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

 



اُزبکستان اور اُردن نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ اگلے سال امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائنگ مرحلہ جاری ہے جہاں 48 ٹیموں پر مشتمل میگا ایونٹ میں مزید تین ٹیموں نے جگہ بنا لی۔ اُزبکستان اور اُردن اپنی فٹبال تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اُزبکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ ڈرا کرکے گروپ اے میں ایران کے ساتھ جگہ بنائی۔ گروپ بی کے میچ میں اُردن کو عمان کے خلاف 0-2 سے فتح ملی تھی جبکہ جنوبی کوریا نے عراق کو 0-2  سے مات دی جس کے نتیجے میں اردن نے بھی فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل