Monday, June 30, 2025
 

کراچی: جعلی پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، موبائل اور موٹرسائیکل برآمد

 



زمان ٹاؤن پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی جعلی وردی میں ملبوس دو بہروپیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کورنگی کراسنگ پل کے نیچے گشت کے دوران عمل میں لائی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو افراد سندھ پولیس کی جعلی وردی میں ملبوس تھے اور خود کو پیٹرولنگ پولیس اہلکار ظاہر کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ایک شہری کا چھینا ہوا موبائل فون اور تھانہ لانڈھی کی حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی: محمد جامی سعیدی ولد نیاز حسین — جعلی پولیس وردی میں، پی کیو آر ملازم جھانزیب ولد امجد علی — جعلی پولیس وردی میں، پی کیو آر ملازم محمد موسیٰ ولد غلام قادر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس کا روپ دھار کر شہریوں کو دھوکا دینے اور وارداتوں میں ملوث تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق تینوں ملزمان نے متعدد وارداتوں میں شامل ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ تھانہ زمان ٹاؤن میں ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 827/2025 دفعہ 170/171/382 ت پ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل