Monday, June 30, 2025
 

مغرب میں دہریوں یا لامذہبوں کے بڑھنے کی ذمے دار مائیں

 



مغربی دنیا میں دہریوں یا لامذہبوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جرمنی کی برلن و مونتسر یونیورسٹیوں کے محققوں نے مغربی ممالک میں پانچ سالہ تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے کہ بنیادی طور پہ ماں کے مذہبی نہ رہنے سے لامذہب آبادی بڑھ رہی.  رپورٹ کے مطابق ماضی میں مائیں بچوں کو مذہبی کہانیاں سناتی، چرچ لے جاتی اور مذہبی رسوم و رواج ادا کرتی تھیں۔ جدید مائیں یہ سرگرمیاں انجام نہیں دیتیں لہذا نہ صرف وہ خود دہریہ ہو رہیں بلکہ ان کے بچے بھی لا مذہب بن رہے جنھیں نہ جزا پانے کی تمنا ہے اور نہ سزا ملنے کا خوف۔ اس صورتحال پر مذہبی طبقہ پریشان کہ بقول ان کے خدا اور مذہب سے دوری انسان کی اخلاقیات کمزور کر سکتی، سویڈن، جمہوریہ چیک، اسٹونیا، ہالینڈ اور نیوزی لینڈ میں بیشتر آبادی لامذہب ہو چکی، امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور فرانس میں بھی ان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل