Loading
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس کو یکم جولائی سے مفت کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ 32 پارکنگ کہاں کہاں ہیں ان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میئر کراچی کے اس اعلان کا مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ یہ فیصلہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگیا ہے جس کے تحت مفت چارجڈ پارکنگ درج ذیل مقامات پر لاگو ہوگی۔ ضلع شرقی میں فاریہ موبائل، رضا موبائل، راشد منہاس روڈ (الغفور سے فردوس شاپنگ مال تک)، کے ڈی اے مارکیٹ (گلشن فلائی اوور سے ڈسکو بیکری، علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ تک)، چیس ویلیو سینٹر، الہ دین پارک کے سامنے، راشد منہاس روڈ (سروس روڈ)، مشرق سینٹر سے کریم پلازا، سر شاہ سلیمان روڈ، این آئی بی ڈی اسپتال سے یونائیٹڈ کنگ بیکری، سر شاہ سلیمان روڈ سروس روڈ، شارع فیصل (کارساز فلائی اوور سے قائدین فلائی اوور تک اور واپسی)، الخلیج ٹاور سے کباب جی تک (سروس روڈ، شہید ملت روڈ)، ہارڈیز سے چیس اپ جیل چورنگی، شہید ملت روڈ، سِوک سینٹر یونیورسٹی روڈ اور سر شاہ سلیمان روڈ (گیٹ سے ڈی ایم سی ایسٹ آفس تک)، امتیاز اسٹور، گلشن اقبال، راشد منہاس روڈ، گلشن ویو موبائل مارکیٹ، ابوالحسن اصفہانی روڈ، ہوم پلس، ریڈ ایپل سے مسکن چورنگی تک (دونوں طرف، شبیر احمد عثمانی روڈ)، روفی شاپنگ مال کے سامنے، مین یونیورسٹی روڈ، چیس پلس صفورا کے سامنے، مین یونیورسٹی روڈ، عثمانیہ اسپتال کے سامنے، جیل روڈ، ضلع وسطی میں سرینا موبائل مارکیٹ اور ہارون شاپنگ مال، لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے لیاقت آباد نمبر 10، ایس ایم توفیق روڈ، چیس سپر اسٹور، شاہراہ پاکستان، فیڈرل بی ایریا، سینٹرم شاپنگ مال، راشد منہاس روڈ، کفایہ اومیگا مال، نارتھ کراچی۔ ضلع جنوبی میں جیلانی سینٹر موبائل مارکیٹ کے سامنے، ایم اے جناح روڈ، ناز پلازا سے اماں ٹاور تک، ایم اے جناح روڈ، ایم اے جناح روڈ (کوثر میڈیکو سے سول سگنل، لائٹ ہاؤس سگنل سے ایم ڈبلیو ٹاور)، ضلع کورنگی / ملیر میں رضا موبائل مارکیٹ سے نادرا آفس، مین نیشنل ہائی وے، ملیر،امان ٹاور کے سامنے، مین کورنگی روڈ کراسنگ، جہانگیر پیٹرول پمپ، کوئٹہ نمکین، رفیق مارکیٹ (چمن پلازا) کے سامنے، موبائل مارکیٹ نمبر 4 کے سامنے، مین کورنگی روڈ، ماڈل پارک کورنگی نمبر 3½، کٹ پرائس شاپ سے سندھ گورنمنٹ اسپتال تک، مین کورنگی روڈ، چیس ویلیو کے سامنے، شان چورنگی، کورنگی مہران ہائی وے، ضلع غربی / کیماڑی میں کے پی ٹی گیٹ نمبر 01، کیماڑی، شیل پیٹرول پمپ کے قریب، ایم اے جناح روڈ، شارجہ شاپنگ مال سے کوہ نور میرج ہال، حب ریور روڈ، چارجڈ پارکنگ سائٹس (چار دیواری یا کور شدہ مقامات کے اندر) درج بالا 32 مقامات پر کے ایم سی کی پارکنگ مفت ہوگی۔ تاہم مندرجہ ذیل مخصوص مقامات جو کہ کے ایم سی کی ملکیت ہیں اور چار دیواری یا کور شدہ علاقوں میں واقع ہیں، ان پر پرانی پالیسی کے مطابق پارکنگ چارجز لاگو ہوں گے۔ ضلع شرقی میں سندباد گلشن اقبال (چار دیواری کے اندر)، ضلع وسطی اے او کلینک پارکنگ، ناظم آباد (چار دیواری کے اندر)، حیدری مارکیٹ پارکنگ اور سنڈے موٹر سائیکل بازار (چار دیواری کے اندر)، ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے سامنے (چار دیواری کے اندر)، ضلع جنوبی کلفٹن سینٹر (کور شدہ علاقہ)، سسی آرکیڈ، کلفٹن (کور شدہ علاقہ)،پیراڈائز سینٹر، کلفٹن (کور شدہ علاقہ)، پولو گراؤنڈ، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ (کور شدہ علاقہ) کرسٹل کورٹ، کلفٹن (کور شدہ علاقہ)، بیچ ویو پارکنگ کے درمیان پلاٹ، کلفٹن (کور شدہ علاقہ)، ہائپر اسٹار بیچ ویو پارکنگ، کلفٹن (کور شدہ علاقہ)شامل ہیں۔ شہریوں کی سہولت اور قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر سٹی وارڈن کے ایم سی کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ان مقامات پر وارڈنز تعینات کیے جائیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل