Loading
انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے طاہر عباس سپرا نے کی۔ فیصل جاوید ، راجہ ماجد حیدر بن مسعود ودیگر ملزمان نے وکالت نامے جمع کرا دیے، فیصل جاوید کی جانب سے حاضری کی استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ شہادتوں کے لئے آج 10.30 کا ٹائم رکھ لیتے ہیں ، ملزمان ٹرائل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ وکیل صفائی نے کہا کہ آج آپ 10 جولائی کی تاریخ دے دیں، جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اشتہاری ہیں جو پورا اسلام آباد پھر رہے ہیں ہر عدالت میں جاتے ہیں صرف یہاں پیش نہیں ہوتے، میں 10 جولائی کی تاریخ دے رہا ہوں اس دن کوئی کیس نہیں رکھ رہا پھر تاریخ تبدیل نہیں ہو گی۔ واثق قیوم عباسی ، راجہ راشد حفیظ ، راجہ ماجد ودیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، فیصل جاوید خان، واثق قیوم، عامر کیانی ودیگر مقدمہ میں نامزد ہیں، کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل