Loading
حکومت سندھ نے یوم عاشور کی مناسبت سے دو روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں 9 اور دس محرم بتاریخ 5 اور 6 جولائی 2025 کو عام تعطیل ہوگی۔ عام تعطیل کے تحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے تاہم جلوس کے حوالے سے جن سرکاری اور انتظامی اداروں کی ڈیوٹیز ہیں وہ معمول کے مطابق کھلیں گے اور لازمی سروس والے ملازمین پرنوٹی فکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں یوم عاشور 6 جولائی کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور وفاق کی جانب سے پہلے ہی ملک بھر میں 9، 10 محرم کی عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلیے تمام صوبوں میں خاص اقدامات بھی کیے جارہے ہیں اور دفعہ 144 کا نفاذ بھی کیا گیا ہے۔ سندھ میں 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل