Saturday, July 05, 2025
 

جیمی اسمتھ کی شاندار سنچری، انگلینڈ کے لیے نئی تاریخ رقم

 



انگلینڈ کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں تاریخی اننگز کھیل کر ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی۔ برمنگھم میں جاری پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن 24 سالہ جیمی اسمتھ نے بھارتی بولنگ لائن کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 80 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور اپنی اننگز کو ناقابلِ شکست 184 رنز تک پہنچایا۔ یہ کسی بھی انگلش وکٹ کیپر بیٹر کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے، جس سے انہوں نے ایلیک اسٹیورٹ کا 28 سال پرانا 173 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، جو انہوں نے 1997 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ بھارت کے 587 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 407 رنز پر آل آؤٹ ہوئی، جس میں جیمی اسمتھ اور ہیری بروک (158 رنز) نمایاں رہے۔ کھیل کے تیسرے دن کے اختتام پر بھارت نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 64 رنز بنائے اور مجموعی طور پر 244 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل