Loading
اٹک کے قریب دریائے سندھ میں پھنسے 25 افراد کو بروقت کارروائی کرکے ریسکیو کرلیا گیا، تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ اٹک کے قریب ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریائے سندھ میں پھنسے 25 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دریائے سندھ میں پھنسے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو کے مطابق متاثرین شادی خان کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث پھنس گئے تھے۔ ریسکیو ذرائع نے کہا کہ مون بارشوں سے تربیلا ڈیم کے سپل وے کھولنے سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوئی، دریائے سندھ شادی خان کے مقام پر 25 افراد اورمال مویشی پھنس گئے۔ حکام نے کہا کہ 25 افراد کو 5 گھنٹے کی مسلسل کاوشوں کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل