Saturday, July 05, 2025
 

راولپنڈی: گھریگو جھگڑوں کا برا انجام،27 سالہ خاتون نے خود کو نذر آتش کردیا

 



راولپنڈی کی قائد اعظم کالونی میں خانگی جھگڑوں کا برا انجام ہوا جہاں 27 سالہ خاتون نے خود کو آگ لگار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دی۔  گزشتہ رات دونوں کے درمیان زیادہ جھگڑا ہونے پر خاتون نے خود کو تیل چھڑک کر آگ لگائی اور دم توڑ گئی۔ دوسری جانب راولپنڈی تھانہ چکلالہ ایریا کی حدود میں تیز رفتار ٹرین نے راہ گیر کو کچل دیا، ٹرین گزرتے وقت 40 سالہ نامعلوم شخص نے لائن کراس کرنے کی کوشش اور کچلا گیا۔ ادھر راولپنڈی چک لالہ پولیس اسٹیشن کی حدود ریلوے پل رحیم آباد سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،  متوفی کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کارروائی کے بعد ایمرجنسی سروس نے متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل