Saturday, July 05, 2025
 

وزیراعظم کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات، چہل قدمی

 



وزیراعظم شہباز شریف کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے چہل قدمی کے دوران اہم معاملات پر گفتگو کی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔ اس موقع پر آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ تینوں رہنماؤں نے مختلف امور پر غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو  کی۔ پاکستانی وزیراعظم، ترکیہ اور آذربائیجان  کے صدور نے گفتگو کے دوران ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر تینوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل