Loading
خیبر پختونخوا میں معمولی تکرار پر باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کی تحصیل تنگی کے علاقے گل آباد میں معمولی تکرار کا افسوس ناک انجام سامنے آیا، جس میں باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال تنگی منتقل کیا اور جائے وقوع سے شواہد اور دیگر بیانات کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل