Loading
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق عفان جی ٹاؤن کے رہائشی جمیل کی 20 سال قبل انجم ناز سے شادی ہوئی جو 7 بچوں کی ماں تھی۔ ملزم کا بیوی انجم ناز کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا، ملزم اکثر مقتولہ کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ گوجرانوالہ پولیس کے مطابق مقتولہ نے میکے فون کر کے شوہر کے تشدد کے بارے میں اپنے اہلخانہ کو آگاہ کیا اور میکے لیجانے کا کہا۔ ملزم نے اسی رنجش پر انجم ناز کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ مقتولہ کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی اور سبزی منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل