Saturday, July 05, 2025
 

بھارتی فضائیہ کے دو اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک

 



بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارشوں کے دوران بھیم تال جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بھارتی فضائیہ (IAF) کے دو اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جھیل سے دونوں لاشیں نکال لی گئیں جن کی شناخت 22 سالہ پرنس یادو اور 23 سالہ ساہل کمار کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں اہلکار بالترتیب ریاست پنجاب اور بہار کے رہائشی تھے اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے نینی تال آئے ہوئے تھے۔ اہلکاروں کے ساتھ آئے ہوئے دیگر 6 افراد محفوظ ہیں جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔ اہل خانہ نے شکوہ کیا کہ ریسکیو آپریشن دیر سے شروع کیا گیا۔ ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے لاشیں نکالنے کے لیے مقامی افراد نے دونوں اہلکاروں کو نکالنے کی کوششں کی لیکن ناکام رہے۔ ریاستی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردیں۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی ہے اور 100 سے زائد مرکزی شاہراہیں زیر آب آگئیں۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل