Loading
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاری ریسکیو کوششیں اس قدرتی آفت سے مزید لوگوں کو بچانے میں کامیاب ہوں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں کچھ دن پہلے اسی قسم کے واقعے کا سامنا کرنا پڑا اور ہم سوگوار خاندانوں کے دکھ اور تکلیف کو پوری طرح سمجھ سکتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی قوم کے ساتھ ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل