Loading
پاکستانی میچز کے حوالے سے بھارتی ہاکی فیڈریشن کو بدستور حکومت کی جانب سے تحریری کلیئرنس درکار ہے۔ صدر دلیپ ٹرکی کے مطابق ایشیا کپ اور جونیئر ورلڈ کپ کے حوالے سے جیسے ہی حتمی منظوری ملی فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔ دوسری جانب، ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت کی جانب سے باضابطہ کلیئرنس مل گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی شرکت اب یقینی ہوگئی ہے۔ بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت سے روکنا اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل