Loading
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم نے یوکرین کے 120 ڈرونز مار گرائے ہیں، جن میں سے اکثر سرحدی علاقوں میں گرائے گئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ یوکرین کے ڈرون حملوں میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور 120 ڈرونز کامیابی سے گرا دیے گئے ہیں۔ وزارت دفاع نے کہا کہ رات کو گرائے گئے ڈرونز میں سے 30 سے زائد مغربی بریانسک ریجن، 29 کرسک ریجن اور 17 بلگورود میں گرائے گئے ہیں، ان تمام علاقوں کی سرحد یوکرین سے ملتی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ مزید 18 ڈرونز اوریول ریجن میں گرائے گئےہیں، جس کی سرحد کرسک سے ملتی ہے جہاں اس سے قبل یوکرین نے تیل کی تنصیبات کا ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا تھا۔ روس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی روساویاٹسیا نے بیان میں کہا کہ سینٹ پیٹرزبرف، کالوگا، ماسکو اور نیزہنے نوگورود میں ایئرپورٹ پر ڈرون حملوں کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت رات گئے عائد کی گئیں پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ یوکرین نے تین سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں ڈرون حملوں میں بتدریج اضافہ کردیا ہے اور روس کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل