Sunday, July 06, 2025
 

لاہور؛ کار ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو روند ڈالا، ایک اہلکار شدید زخمی

 



نیو راوی پل پر شہری نے پولیس اہلکاروں پر کار چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ لاہور پولیس کے مطابق نیو راوی پل پر کار سوار نے پولیس ناکہ توڑنے کی کوشش کی اور پھر ناکہ توڑتے ہوئے کار پولیس اہلکاروں پر چڑھا دیْ پولیس نے بتایا کہ کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار صدیق شدید زخمی  ہوگیا ہے اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، ناکے پر کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ملزم کے بارے میں بتایا گیا کہ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانہ شاہدرہ منتقل کردیا ہے اور ڈرائیور کی شناخت سید ظفر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل