Loading
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے پیپر لیک معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور پیپر کس نے سوشل میڈیا پر لیک کیا اور کیسے لیک ہوا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپر لیک معاملے پر ڈائریکٹر ایچ آر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اے ڈی سیکیورٹی آسامی کا پیپر سوشل میڈیا پر شان علی جاکھرانی نامی امیدوار نے کیا تاہم پیپر لیک کیسے ہوا، موبائل فون یا پھر پین میں لگے ڈیوائس استعمال ہوا اس پہلو کو بھی تحقیقات میں دیکھا جا رہا ہے۔ پی اے اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کا پیپر 22 جون کو لیا گیا، آسامی کے لیے ٹیسٹ صبح 10 بجے سے ایک بجے تک تھا اور بتایا گیا کہ جس امیدوار نے پیپر لیک کیا اسے ڈس کوالیفائی کردیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ دوپہر کو تین بجے پیپر کا ایک صفحہ کسی نے سوشل میڈیا پر لیک کیا اورلیک کرکے پیپر کو ڈیلیٹ کیا گیا اور پی اے اے کی ٹیم نے معاملے کی تحقیقات میں شان علی جاکھرانی کے پیپر سے وہ لیک شدہ پیپر میچ کرگیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل