Monday, July 07, 2025
 

اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کیلیے 24 پاکستانی خواتین کرکٹرز شامل

 



اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 24 پاکستان کی خواتین کرکٹرز آج کراچی میں رپورٹ کریں گی۔ وویمنز کرکٹرز کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا، 27 روزہ کیمپ کا انعقاد حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور اوول گراؤنڈ کراچی میں ہوگا۔  خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کے لیے تربیتی کیمپ 28 جولائی سے شروع ہوگا اور 2 اگست تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں منتخب کردہ ٹیم کی 15 کھلاڑی حصہ لیں گی۔ پری ٹور کیمپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ وویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ تینوں میچ کلون ٹرف، آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل