Loading
پاکستان شوبز کی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ صحیفہ جبار خٹک ان دنوں اپنی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ مختلف مغربی لباس میں نظر آئیں جن میں ڈیپ نیک لائنز، بیک لیس جمپ سوٹ اور آف شولڈر میکسی شامل ہیں۔ صحیفہ نے تصاویر کے کیپشن میں سوال کیا کہ "یہ اے آئی ہے یا حقیقت یا فوٹو شاپ؟ کچھ نہیں کہہ سکتی۔" View this post on Instagram A post shared by Saheefa Jabbar Khattak (@saheefajabbarkhattak) سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان تصاویر کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق کردہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے تصاویر میں ان کے ہاتھ پر موجود مستقل ٹیٹو کی غیر موجودگی کو جواز بناتے ہوئے ان کے غیر حقیقی ہونے کی نشاندہی کی۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے انہیں اس بولڈ لباس پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ اس سے قبل بھی اداکارہ کو بولڈ لباس میں تصاویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل